حیدرآباد۔12۔مئی (اعتمادنیوز) سیما آندھرا میں ریاست کی تقسیم کے فیصلہ کو
عوام نے کانگریس کا سہر باندھتے ہوئے کانگریس کو برح طرح شکست دی ہے۔
چنانچہ تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے بعد کانگریس کا شمار تیسرے
درجہ پر بھی ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔ جبکہ کئی اضلاع میں کانگریس کا موقف
برائے نام بھی نہیں ہے۔کانگریس کی زبون حالی کا
اندازہ اس بات سے بھی لگایا
جا سکتا ہے کہ کانگریس نے سیما آندھرا کے کسی بھی بلدیاتی حلقہ میں
کامیابی حاصل نہ کر سکی۔جبکہ کئی بلدیاتی حلقوں میں کانگریس کا کسی بھی
وارڈ میں کیابی حاصل کرنا بھی مشکل نظر آرہا ہے۔ تادم تحریر اطلاعات کے
مطابق کسی بھی ضلع میں دس سے زائد وارڈس میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ یہی
حال کانگریس کے لئے کارپوریش حلقوں کا بھی ہے۔